• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حب ( نامہ نگار) مائننگ کمپنی پھور،ملازمین کی بے دخلی اور ملحقہ دیہاتوں کو پانی کی بندش پر رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے نوٹس پر کمپنی انتظامیہ نے بے دخل ملازمین کو بحال کردیاجبکہ ملحقہ گوٹھوں کو پانی کی فراہمی بھی شروع کردی گئی۔اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں ضلع لسبیلہ کی سب تحصیل لیاری کے علاقے پھور میں کام کرنے والی مائننگ کمپنی سے 4مقامی ملازمین کو فارغ کرنے اور ملحقہ 5دیہات کے لوگوں کو پینے کے پانی کی بندش پر رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کا دورہ کیا جس کے بعد مذکورہ کمپنی انتظامیہ نے نہ صرف 4 فارغ کئے جانے والے ملازمین کو دوبارہ اُنکی ملازمتوں پر بحال کردیا ہے ۔عوامی حلقوں نے اسلم بھوتانی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
تازہ ترین