• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپلیمنٹری بل کے بجٹ اقدامات کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ اقتصادی امور اسد عمر27ستمبر کے لگ بھگ سپلیمنٹری فنانس بل 2018سینٹ کی سفارشات سمیت قومی اسمبلی سے منظور کرا لیں گے یہ بل جو 18 ستمبر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا اس پر قومی اسمبلی میں24ستمبر سے عام بحث ہوگی جبکہ سینٹ دو ہفتے کے اندر اندر اپنی سفارشات سینٹ سیکرٹریٹ کی وساطت سے سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ قومی اسمبلی کی منظوری کے فوری بعد30ستمبر کو اسٹیبلشمنٹ فنانس بل 2018 صدر ڈاکٹر عارف علوی کو وزارت پارلیمانی امور وزیراعظم کے خط کے ذریعے بھجوا دے گی۔

تازہ ترین