• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کےقانونی امدا د کیلئے لیگل ایڈ اتھارٹی قائم کی جارہی ہے،وزیرقانون

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزیر قانون وانصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہاہے غریبوں اور معاشرہ کے پسے ہوئے افراد کی قانونی امدا د کے سلسلے میں سنٹرل لیگل ایڈاتھارٹی قائم کرنے پر غور کی جارہا ہے جس کی صوبائی سطح پر بھی سب کمیٹیاں ہونگی تاکہ مالی وسائل کی کمی کے شکارمستحق افراد کو لیگل ایڈفراہم کی جاسکے اور وہ اپنے جائز حقوق کا تحفظ کرسکیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار غریب اور پسماندہ افراد کی قانونی امداد کیلئے میکنزم بنانے سے متعلق سفارشات دینے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ لیگل ایڈاتھارٹی کے بل کا مسودہ اور حوالہ کی شرائط کو وزارت انسانی حقوق دوہفتوں کے اندر اندر حتمی شکل دیگی جسکے بعد متعلقہ شراکت داروں کے جائزہ کیلئے پیش کیا جائیگا بعدازاں مسودہ اور حوالہ کی شرائط کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی۔
تازہ ترین