• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو شکست، بھارت سپر4میں پہنچ گیا

دبئی(عبدالماجدبھٹی،نمائندہ خصوصی)ہانگ کانگ نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ میں 174رنز کا اوپننگ شراکت قائم کرکے بھارتی بولنگ کو بے نقاب کردیا۔ناتجربہ کار ہانگ کانگ ٹیم نے دنیا کی نمبر دو ٹیم کو لوہے کے چنے چبوادیے تاہم بھارت نے میچ سخت مقابلے کے بعد 26رنز سے جیت کر پاکستان کے ساتھ سپر فور مرحلے کے لئے کوالی فائی کر لیا، آج پاک بھارت ٹاکرے کے لئے میدان سجے گا۔مسلسل دوسرا میچ ہار کر ہانگ کانگ کی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی تاہم کوالی فائر ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ منگل کودبئی میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹ پر285رنز بنائے،جواب میں ہانگ کانگ اچھے اوپننگ اسٹینڈ کے بعدوکٹ پر259رنز بناسکی۔بھارت کی جانب سےاوپنر کے بعد احسان نے22رنز بنائے۔خلیل اور چاہل نے تین تین اور کلدیپ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہانگ کانگ کے اوپنر انشو من راتھ اورنزاکت خان نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا،بھارت نے اس میچ میں اپنے مین بولر بھمرا کو آرام دیا اور خلیل احمد کو ون ڈے کیپ دی۔ہانگ کانگ کے اوپنر ز نے بھارتی بائولرز کو بے اثر بنادیا،دونوں نےجارحانہ اسٹروک کھیل کر خوب ہاتھ دکھائے،دونوں نے بھارت کو 34.1اوورز میں174رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔پھر دو اوورز میں 2وکٹ گر گئیں۔کلدیپ نے بھارت کو پہلی کامیابی دلوائی، یہ ہانگ کانگ کی جانب سے کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ہے۔اس سے قبل ہانگ کانگ کے انہی دونوں بیٹسمینوں نے2016میںاسکاٹ لینڈ کے خلاف170رنز چوتھی وکٹ کے لئے بنائے تھے۔کپتان انشومن راتھ آوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین تھے۔

تازہ ترین