• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کے پانچ ناقابل فراموش واقعات

نئی دہلی (اے ایف پی) جب بھی پاکستان اور بھارت کا کرکٹ ٹاکرا ہوتا ہے، چنگاریاں سی اڑنے لگ جاتی ہیں اور بدھ کے روز ایشیا کپ دبئی میں ہونے والے میچ بھی جذبات بہت بلند ہوں گے۔ اے ایف پی اسپورٹس نے 2017کے فائنل کے بعد جس میں پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں 180رنز سے ہرا دیا تھا، سابقہ پانچ یاد رکھنے والے میچوں پر نظر ڈالی ہے۔ تاریک دن، 31اکتوبر 1984جب دونوں ٹیمیں سیالکوٹ میں ایک روزہ میچ کھیل رہی تھیں اسی روز بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو ان کے باڈی گارڈز نے نئی دہلی میں مار ڈالا۔ جس وقت یہ خبر موصول ہوئی، وینگ سرکار اور روی شاستری رنز کا ڈھیر لگارہے تھے۔ پاکستان کے صدر ضیاالحق نے میچ روکنے کا حکم دیا اور بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی یہی چاہتے تھے۔ وینگ سرکار نے بعد ازاں انڈیا ٹیلی گراف کو بتایا کہ ظاہر ہے ہم ذہنی طور پر میچ جاری رکھنے کیلئے تیار نہیں تھے اور ایک روزہ میچ کو روکا ہی جانا تھا۔ اس واقعے کو تیس سال گذر چکے ہیں لیکن وہ دن آج بھی نہیں بھولا جاسکتا۔ پی ایم الیون، عمران خان کی بھارت کے خلاف ایک روزہ میچ میں بہترین بالنگ جب شارجہ میں انہوں نے 22مارچ 1985کو 14رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن تباہ کردی اور ساری ٹیم کو 125رنز پر پویلین بھیج دیا۔ تاہم ساری محنت رائیگاں گئی اور پاکستان کی اپنی بیٹنگ 87رنز پر اختتام کو پہنچی، عمران خان جو اب وزیراعظم ہیں کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ چھکے کے بدلے تلوار، 18اپریل 1986 اور ایک بار پھر شارجہ کا میدان اور یہ میچ ہمیشہ بھارت کے ذہن میں تلخ یادوں اور پاکستان کے ذہن میں خوشگوار یادوں کے ساتھ رہے گا۔

تازہ ترین