• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل نہیں ہورہی، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل خوش آئند ہے‘شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن کا قیام خوش آئند ہے۔ احتساب عدالت اور ہائیکورٹ کے باہر جب ان سے سوال کیاگیا ’’میاں صاحب کوئی ڈیل ہورہی ہے‘‘؟ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ پتہ نہیں یہ آپ کو جھوٹی باتیں کس نے بتائی ہیں۔ انتخابات میں دھاندلی کے معاملہ پرپارلیمانی کمیشن بنانے کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ آج ہوا ہے اب ٹی او آر بنائے جائیں گے ۔ ٹی او آر میں تحقیقات کا ٹائم فریم مقرر کیا جائے گا ہر کمیشن ان کے مطالبے پر ہی بنا ہے اب حکومت سے معاملات آگے بڑھیں گے۔ ہائوس کی کارروائی بھی آگے بڑھے گی اور وقت ضائع نہیں ہوگا۔
تازہ ترین