• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چین سے ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ژینگ نے پاک چین ملٹری تعاون کو باہمی تعلقات کا اہم ستون قراردیا۔جنرل ژینگ کے مطابق پاک چین ملٹری تعاون دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے، چین ہر آزمائش پرپورا اترنے والے پاکستان اور اس کی فوج کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس تعلق کو مزید بڑھانا چاہتا ہے، سی پیک کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ اور خوشحالی لانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی حمایت اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔
تازہ ترین