• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف آج بھی اسمبلی اجلاس میں نہیں آئے، بلاول باقاعدگی سے آنے لگے

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نئی قومی اسمبلی کے پہلے باقاعدہ اجلاس میں شریک نہ ہو سکے، شہباز شریف گزشتہ شب اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر کے عشائیہ میں شرکت کے باوجود منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ آ سکے انہوں نے معمول کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی عدم شرکت کو شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے اپوزیشن لیڈر کے مقاصد میں اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری باقاعد گی سے پارلیمنٹ آ رہے ہیں اور ایوان کی کاروائی میں حصہ لے رہے ہیں ۔
تازہ ترین