• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر درانی پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے چیئرمین مقرر

لاہور (مانیٹرنگ سیل) سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کو پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کا چیئر مین مقرر کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔تفصیل کے مطابق، ناصر درانی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پریہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔اس سے قبل ناصردرانی خیبرپختونخوا پولیس کےسربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی پولیس کو غیرسیاسی بنانے اور اس میں اصلاحات لانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پنجاب پولیس میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ ناصر درانی کو صوبائی محکمہ داخلہ کے مشیر اور وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون کا عہدہ سنبھالنے کی پیش کش بھی ہوئی تھی لیکن انہوں نے سیاسی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔
تازہ ترین