• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارتی زائرین کو کرتار پور کا ویزا جاری کرنے کیلئے راضی نہیں، سشما سوراج کا الزام

لاہور ( خالد محمود خالد) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان بھارتی زائرین کو کرتار پور کا ویزا جاری کرنے کے لئے راضی نہیں۔بھارت کی مرکزی وزیرھرسمرت کور بادل کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ 1974 کے معاہدے کے مطابق پاکستان اور بھارت تمام مذہبی عبادت گاہوں کے لئے زائرین کو ویزا جاری کرنے کے پابند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک گوردوارہ کرتار پور کا تعلق ہے تو پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے بہت محدود تعداد میںبھارتی زائرین کو ویزے جاری کرتا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتار پور سرحد کھولنے کے بارے میں بھارت کو ابھی تک سرکاری طور پر مطلع نہیں کیا۔ سشما سوراج نے ھرسمرت کورکو یقین دلایا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کرتار پور سرحدکھولنے کے حوالے سے معاملہ آئندہ بھی اٹھاتا رہے گا۔
تازہ ترین