• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے ملک بھر میں زیرالتوا مقدمات طلب کرلئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) عدالت عظمیٰ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے فیسوں میں ناقابل برداشت حد تک اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی چاروں رجسٹریوں اور ہائیکورٹس میں اس حوالے سے زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تمام زیرالتوا ء مقدمات کویکجا کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ فاضل عدالت نے ملک بھر کے تمام بڑے نجی تعلیمی اداروں کو بھی نوٹسز جا ری کر تے ہوئے مزید سماعت 4اکتو بر تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس میا ں ثا قب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا بڑے اسکولوں کو فریق بنا کر اس کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر رہے ہیں،اسکولوں کو فیس کے معاملے میں خود اپنا دفاع کرنا ہوگا، نجی اسکولوں کی فیسوں کا مسئلہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے۔ اسکے بعد فاضل عدالت نے مذکووہ حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4اکتو بر تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین