• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابترمعیشت کے ذمہ دار20،20سال اقتدارمیں رہے ، ہمیں 5سال دیئے جائیں، فوادچوہدری

اسلام آباد( طاہر خلیل) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں ابتری کی ذمہ دار وہ جماعتیں ہیں جو بیس بیس سال اقتدار میں رہیں، اب ہمیں حکومت کرنے کیلئے پانچ سال دئیے جائیں۔ منی بجٹ میں امیروں پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ عام آدمی کو اس میں ریلیف دیا گیا، ٹیکس میں اضافہ کا اثر عام آدمی پر نہیں پڑے گا، اپوزیشن کے مطالبہ پر انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اپوزیشن کو خود سمجھ نہیں آ رہی کہ دھاندلی کہاں ہوئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کو 1990ء کے عام انتخابات سے دھاندلی کی تحقیقات کا آغاز کرنا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت ہمارے ساتھ میچ اس لئے نہیں کھیلتا کیونکہ اسے پتہ ہے کہ اس کا کیا حشر ہوگا۔ آج کا منی بجٹ تاریخی ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ماضی میں دھاندلی کے حوالے سے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔ پاکستان میں کچھ رویئے ایسے بھی ہیں کہ فرشتے بھی انتخابات کروائیں تو ہارنے والے شکست تسلیم نہیں کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ 1990ء والے انتخابات کو کھولا جائے، جو لوگ دھاندلی کے حوالے سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ سب جیل میں ہوں گے۔
تازہ ترین