• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی حکومت کے10فیصد سے زائد مکمل ہونیوالے ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ دور کے ایسے ترقیاتی منصوبےجن پر 10فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے، جاری رکھے جائیں گے۔ صوبائی وزراء متعلقہ محکموں کی سالانہ ترقیاتی منصوبہ بندی کی تشکیل محاصل کو مد نظر رکھ کر کریں گے ،سابقہ حکومت کے جاری منصوبوں کی تکمیل کا فیصلہ بھی اسی فارمولا کے تحت کیا جائے گاجبکہ معاشی بحران پرقابو پانے کے لیے صوبائی حکومت کو بھی وفاق کی طرز پر سخت فیصلے لینے ہوں گےاور نئی حکومت صوبے کے وسائل میں اضافے اور مالی بحران پر کنٹرول کے لیے لارجر ریونیو پالیسی متعارف کروائے گی جس کے تحت ٹیکس اور نان ٹیکس محکموں کی تقسیم ختم کر دی جائے گی جبکہ آئندہ دو دن میں عوامی نمائندوں کی ترجیحات اور موجودہ مالی صورتحال کے مطابق رواں مالی سال کی سالانہ ترقیاتی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔یہ باتیں گزشتہ روز رواں مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی منصوبہ بندی کی تیاری کے حوالے سے سٹریٹجک کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں بتائی گئیں جس کی صدارت صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابقہ حکومت کے ایسے تمام منصوبے جو معیشت پر بوجھ بن رہے ہیں ترک کر دئیے جائیں گے اور ان کی جگہ عوامی سکیمیں متعارف کروائی جائیں گی ۔ سبسڈیز پر نظر ثانی کی جائے گی اور ان کا دائرہ کار متعین کیا جائے گا۔
تازہ ترین