• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن عدالت لاہور ، شہباز شریف کے 10 ارب ہر جانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی عدم پیشی ، سماعت 29ستمبر تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ)سیشن عدالت لاہور نے شہباز شریف کے 10ارب ہرجا نہ کے د عویٰ میں وزیراعظم عمران خان کے وکیل کی عدم پیشی پر مزید کارروائی 29ستمبر تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے د عو یٰ پر سماعت کی ،عدالت میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش نہ ہوئے،بابر اعوان کے جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایاکہ بابر اعوان اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے،درخواست پر بحث کیلئے مہلت د ی جائے ، دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے پاناما لیکس میں 10ارب روپے رشوت دینے کا الزام لگایا، عمران خان کے جھوٹے بیان سے شہرت متاثر ہوئی لہذا عدالت عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے ۔
تازہ ترین