• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے وفد کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق، کشور زہرہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی خالد شیخ ، ڈی ایم ڈی غلام قادر عباس ، چیف انجینئر سلیم صدیقی اور دیگر افسران سے واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین، عدیل شہزاد ، علی خورشیدی ، باسط علی اور یوسی چئیرمین شہاب الدین موجود تھے۔ دوران گفتگو اورنگی ٹائون اور سرجانی ٹائون میں پانی کی فراہمی کی بہتری کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے اورنگی ٹائون کی مختلف یوسیز میں پانی کی پائپ لائن کی فوری مرمت، پانی کی فراہمی کے طویل وقت کو کم کرکے 7سے 10دن کرنے کی درخواست کی۔ اس کے علا وہ سیوریج کے نظام کی درستگی اور اس کے ساتھ ساتھ پانی کے پریشر کو بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ رکن رابطہ کمیٹی کشور زہر ہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرجانی ٹائون کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کے دورانیہ کو بڑھایا جائے اور عوام کو ریلف دیا جائے گا ناکارہ سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔
تازہ ترین