• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ کا حمزہ شہبازکی رہائشگاہ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ۔ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر رکاوٹیں لگا کر راستہ بند کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزارکے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں۔ سرکاری زمین پر جنریٹر اورمرغیوں کے لیے پنجرہ تعمیر کر کے رکاوٹیں بنائی گئی ہیں۔سکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں قائم کرنا آئین کے منافی ہے۔سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود رکاوٹیں قائم ہیں ۔عدالت رکاوٹیں ختم کرانے کا حکم دے۔ درخواست پر مزید کارروائی 25 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین