• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کےدہشتگردی بارے اشتہارمیں پختونوں کامذاق اڑایاگیا،شہریارآفریدی

اسلام آباد( وقت نیوز،نیوزرپورٹر)وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فرقہ وارایت اور دہشتگردی کے بارے میں جو اشتہار جاری کیا گیا ہے اس میں پختونوں کا مذاق اڑایا ہے اور ایسا ظاہر کیا گیا ہے جیسے کہ ایسے سارے واقعات میں پختونوں کا ہاتھ ہے جبکہ پختونوں نے دہشتگردی ، تخریب کاری ،فرقہ واریت کا مقابلہ کرکے سب سے زیادہ قربانیاں د ی ہیں،قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ فلموں اور ڈراموں میں کسی خاص علاقے کے لوگوں کی زبان اور ڈریس کوڈ کو ہائی لائٹ کرنا مناسب نہیں، تمام وفاقی اکائیوں کے لوگوں کی عزت و احترام کرنا چاہیے ٗآئین پاکستان کسی خاص رنگ‘ نسل ‘ زبان یا فرقے کے ساتھ اس طرز عمل کی اجازت نہیں دیتاانہوں نے کہا کہ کوئی فرقہ مسلک،زبان، نسل کو نشانہ بنائے گا اس کے بارے میں سخت قانون بنارہے ہیں۔جبکہ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنزعامر کیانی نے کہا کہ حکومت پو لیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔یہ وائرس افغا نستان سے آ یا تھا۔
تازہ ترین