• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی شخص نیب کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوسکتا،چیئرمین نیب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے۔ منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن کا جامع آپریشنل طریقہ کار وضع کیا ہے، نیب افسران ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق بدعنوان عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں،ہ اب کوئی بھی شخص نیب کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا کیونکہ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے جس میں دو انوسٹی گیشن افسران اور ایک لیگل کنسلٹنٹ شفاف اور غیر متعصبانہ بنیادوں پر مل کر انکوائری اور انوسٹی گیشن نمٹاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کوششوں سے قومی اور بین الاقوامی اداروں کی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کرپشن پرسپشن انڈیکس میں 175 ویں سے 116 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
تازہ ترین