• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ سیف اللہ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سےدو لیویز اہلکار شہید‘ایک زخمی

قلعہ ایف اللہ(این این آئی/ نامہ نگار) قلعہ سیف اللہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق منگل کی شب قلعہ سیف اللہ بازار میں سرکٹ ہائوس کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی فائر نگ سے دو لیویز اہلکار اکرم خان اور محمد کبیر شہید اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز ،ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ قلعہ سیف اللہ میں تین روز کے دوران لیویز اہلکاروں پرحملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔واقعہ کیخلاف علاقے کے عوام اور قبائلی عمائدین نے کوئٹہ قلعہ سیف اللہ شاہراہ بلاک کر کے دھرنا دیا جو رات گئے تک جاری تھا۔
تازہ ترین