• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ریفرنس، نیشنل بینک کے سابق صدر سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے 40ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر آصف بروہی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ منگل کو عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیئے جانے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔ ریفرنس کے دیگر ملزمان میں نجی کمپنی کے مالک احمد ہمایوں شیخ،عابد امین،ندیم انور، سینئر وائس پریذیڈنٹ نوشیروان عادل شامل ہیں،جبکہ ریفرنس میں سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ رفیق بنگالی مفرور ہیں۔ نیب کا الزام ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے،ملزمان نے نیشنل بینک سمیت 63 مالیاتی اداروں کو 40 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
تازہ ترین