• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے اسلام آباد کچہری میں خودکش حملے سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد کچہری میں خود کش حملہ اور فائرنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسلام آباد کچہری میں خود کش حملہ اور فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ اس معاملے پر کوئی کمیٹی بنی تھی ؟ اس پر بار کونسل کے وکیل نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن بنایا تھااورتین ماہ میں کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا لیکن چار ماہ گزر گئے مگر ابھی تک ہائیکورٹ کے فیصلے پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا، اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ اس معاملہ میں ہائیکورٹ حکم دے چکی ہے تو ہمارا ازخود نوٹس غیر موثر ہوگیا ہے۔ عدالت نے قراردیا کہ فریقین ہائیکورٹ سے رجوع کریں، اگر ہائیکورٹ سے شنوائی نہیں ہوتی تو پھر سپریم کورٹ اس معاملے کو دیکھے گی۔ عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے قراردیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ ہر تین ہفتوں بعد جمع کرائی جائے جبکہ کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے۔
تازہ ترین