• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کااجلاس،ملک بھرمیں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقادپر بحث

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)ملک کے چاروں صوبوں میں بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہواجس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضانے کی ، اس موقع پر الیکشن کمیشن کےممبران اور سیکرٹری بھی موجود تھے،اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ز نے تفصیلی بریفنگ دی ، صوبوں میں بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں درپیش مشکلات اور اسکےممکنہ حل پر تفصیلی بحث کی گئی،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ ہفتے چاروں صوبائی سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ کیساتھ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائیگا اور صوبائی حکومتوں کا موقف سامنے آنے پر مزید لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
تازہ ترین