• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوز پرنٹ اسٹیشنری کتابوں کاپیوں کے کاغذ نئی ریگولیٹری ڈیوٹی سے مستثنیٰ

اسلام آباد( حنیف خالد) سپلیمنٹری فنانس بل 2018جو منگل کو قومی اسمبلی و سینٹ میں پیش کیا گیا کے بارے میں ایف بی آر نے بتایا ہے کہ اس میں نیوز پرنٹ اورکتابوں کاپیوں بچوں کے رجسٹروں سٹیشنری پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیاگیا ایف بی آر کے کسٹم حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں10فیصد اضافہ ہائی اینڈ پیپر(HIGH END PAPER) آرٹ کارڈART CARD ( جن پر دعوت نامے تعارفی کارڈ وغیرہ طبع کئے جاتے ہیں)کوٹڈ پیپرCOATED PAPER، زیبائشی کاغذURFACE DECORATED فلور کورنگ وال پیپر کاغذی رومال، ٹیبل کلاتھ ٹائلٹ پیپر اور ان سے بنی ہوئی مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی10 فیصد بڑھا دی گئی ہے ایف بی آر حکام نے جنگ کو بتایا کہ سپلیمنٹری فنانس بل مجریہ 2018کے ذریعے کسٹم ریگولیٹری ڈیوٹی میں ردوبدل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اٹھارہ سو سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دس سے 20فیصد کر دی گئی ہے سگریٹ کی لوکل پروڈکشن لوکل سیل کے اوپر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے سلیب تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ برآمدات کو بڑھانے کیلئے اس کے کچھ خام مال پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے ریگولیٹری ڈیوٹی کے ردو بدل کے باعث امپورٹ بل میں جو گروتھ آرہی تھی اس میں کمی واقع ہوگی ایف بی آر کے ذرائع نےبتایا کہ وزارت فنانس کی یہ کوشش رہی ہے کہ اس سے غریب اور متوسط طبقے پر بوجھ نہ پڑے۔ موبائل/ سمارٹ فون پر لگنے والی ڈیوٹی کو متوازن کیاگیا ہے نان سمارٹ فون پر ڈیوٹی کاسٹرکچر تبدیل نہیں کیا گیا مہنگے سمارٹ فون کے ڈیوٹی سٹرکچر کو تبدیل کیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ جو شخص چار ہزار روپے والا فون خریدتا تھا اس پر بھی وہ وہی ڈیوٹی ادا کرتا تھا جو چالیس ہزار یا دوسرے مہنگے سمارٹ فون خریدنے والا ادا کرتا تھا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ ٹیکسیشن کا نظام متعلقہ شخص کی آمدن کی مناسبت سے لاگو کیا جائے غیر ضروری اور پرتعیش لگژری آئٹموں کی امپورٹ پرریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جیسےپنیر، مچھلی کی متعدد اقسام درآمدی گوشت، درآمدی امپورٹڈ فرنیچر فانونس وغیرہ۔
تازہ ترین