• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 3؍دن کیلئے مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر بھر میں 8، 9اور 10محرم الحرام کو 3 روز کیلئے مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کااطلاق منگل کو رات 12بجے سے ہوگیا ہے، جو 10محرم الحرام کی شب 12بجے تک ہو گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 8، 9 اور 10محرم کو موبائل فون سروس بند رہےگی 8محرم کو صرف جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف میں سروس کو معطل کیا جائے گا۔ جبکہ 9اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس صبح 7تا رات 12بجے تک بند رہے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس صبح 7 تا رات 12 بجے تک بند رہے گی۔ حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد، خیرپور سمیت دیگر علاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔8 محرم الحرام کو صرف جلوسوں کے روٹس کے اطراف میں موبائل فون کی بندش ہوگی جبکہ9 اور 10 محرم الحرام کو مکمل طور پر موبائل فون کی بندش ہوگی۔
تازہ ترین