• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ کی لاش کے ساتھ کھڑے بچے کی دل سوز تصویرپر30لاکھ کے عطیات جمع ہوگئے

کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک بچے کی اپنے باپ کی لاش کے ساتھ کھڑے روتے ہوئے دل سوز تصویر سامنے آنے کے بعد صارفین نے 30لاکھ روپے چندہ جمع کر کے اس کے خاندان کو بھیج دیا ہے۔یہ تصویر ٹوئٹر پر 7000 مرتبہ شیئر کی گئی ہے۔27 سالہ انیل بھارت میں دارالحکومت دلی میں گٹر صاف کرنے کا کام کرتا تھا۔ کام کے دوران وہ گر کر ہلاک ہوگیا تھا،تصویر دیکھ کر لوگوں کو دل بھر آیا اور بچے کی مدد کیلئے سب نے عطیات دیے۔

تازہ ترین