• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ماحولیات کے چھاپے،آلودگی پھیلانے پر 5 فیکٹریاں سیل 3 یونٹ مالکان پر مقدمات

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ ماحولیات لاہور کا پولیس کے ہمراہ رات گئے رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں فیکٹریوں پر چھاپے، فضائی آلودگی پیدا کرنےاور غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر 5 فیکٹریاں سیل جبکہ 3 یونٹ مالکان پر مقدمات درج کر لئے گئے۔محکمہ ماحولیات لاہور نے سیکریٹری ماحولیات ڈاکٹر ظفر نصراللہ کی ہدایات پر اینٹی سموگ مہم کے دوران رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک پائی رولسسز پلانٹ سمیت 5 سٹیل ملوں کو سیل کر دیا جبکہ 3 فیکٹری مالکان اکرام اللہ، عمران سراج اور خالد حسین کے کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمات درج کرا دئیے، پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین