• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا ظفر علی خان نے مسلمانوں کی اصلاح و ترقی کا بیڑ ا اٹھایا، توقیر ناصر

لاہور (شوبز رپورٹر)مولانا ظفر علی خان نے مسلمانوں کی اصلاح و ترقی کا بیڑ ا اٹھایا،انھوں نے فکر و علم ا ور آگہی کے جو چراغ جلائے ان کی روشنی کو برقرار اور محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہفتہ وار نشست میں کیا۔انھوں نے کہا کہ میں ایک سپاہی ہونے کے ناطے ادبی و ثقافتی ،سماجی و معاشرتی سرحددں پر پہرہ دے رہا ہوں، ہم نئی نسل تک اپنے بزرگوں کے وہ طور طریقے منتقل کر رہے ہیں جو سماج کے عظمت کا نشان ہیں۔ بین الاقومی سطح سے غیر اخلاقی و سماج دشمن سرگرمیاں ہمارے معاشرے میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین