• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ ون میں ڈکیتی کی دو وارداتیں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ ون میں تین مسلح ڈاکو ڈکیتی کی دو وارداتیں کرکے چلتے بنے۔ محمدارشد اور اس کے دوست کامران حفیظ سے پانچ موبائل فون نقدی اور اے ٹی ایم اڑا لیاگیا جبکہ عامر مشتاق اور اس کی بیوی سے دو موبائل فون، نقدی اور اے ٹی ایم چھین لئے گئے۔ تھانہ ترنول کے علاقے سنگجانی میں تین ڈاکو شیر افضل سےکرولا کار ایف ایکس 849 چھین کر لے گئے۔ تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا سے معیز سہیل کی 125 موٹرسائیکل آرآئی وی 116 مارگلہ کے علاقے ایف ایٹ مرکز سے ثاقب منصور کی 125 بغیر نمبر موٹرسائیکل ، تھانہ رمنا کےعلاقے جی الیون مرکز سے عبدالوحید کے125 موٹرسائیکل اے یو ایل 884 اور تھانہ سہالہ کےعلاقے بحریہ ٹائون فیز سیون سےنوید احمد کی 125 موٹرسائیکل ایس ٹی ایل 2123 چوری ہوگئی۔ تھانہ نیلور کے علاقے تمیر سے محمد حنیف کے گھر سے بھینس اور بچھڑا چوری ہوگیا پولیس نے مدعی مقدمہ کی رپورٹ پر محمد شدرن اور ثاقب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ ون میں محمد اکرم کے سٹور سے نقدی اور کالنگ کارڈ چوری کرلئے گئے۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے سری سرال میں محمد رزاق کے گھر سے گارڈر اور ٹی آر چوری کر لئے گئے ۔ترنول پولیس نے ظہیر خان کی رپورٹ پر محمد سجاد کے خلاف 4 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین