• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپریس وے پرٹی کراس چوک تک ٹرکوں کی اوور ٹیکنگ پر پابندی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر گلبرگ گرین سے ٹی کراس چوک تک گڈز ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے اوور ٹیکنگ پر پابندی لگا دی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمرشل گاڑیوں کی اوور ٹیکنگ پر پابندی ہے مگر لین اور لائن کی خلاف ورزی کی وجہ سے گلبر گ گرین سے ٹی کراس تک ٹریفک سست روی کا شکار رہتی ہے۔ ایس ایس پی نے ڈی ایس پی ایکسپریس وے کو ہدایت کی کہ وہ اس علاقے میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنےکے لئے سارجنٹ مقرر کریں جو خلاف ورزی کرنےوالے ٹرکوں، ٹرالروں اور کنٹینروں اور مسافر بسوں کےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔ ایس ایس پی کو بتایا گیا کہ گلبرگ گرین سے پی ڈبلیو ڈی روڈ تک صرف 5 کلو میٹر کا علاقہ آدھ گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔
تازہ ترین