• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملددرآمد کروائینگے،وزیر مذہبی امور

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) اسلامی نظریاتی کونسل ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے قوم کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ موجودہ دور کے فقہی مسائل کے حل کیلئے ایسی کتب ناگزیر ہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری نے اسلامی نظریاتی کونسل میں پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق کی علم طب پر کتاب "علم تشریح الابدان" کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کی تمام ادھوری سفارشات پر عمل درآمد کروائیں گے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایازنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کتاب میں جو کچھ لکھا ہے وہ علماکرام کی رائے لیکر لکھا گیا ہے، یہ کتاب تخصص فقہ اسلامی کے طلبا کیلئے مفید ثابت ہوگی۔اس سے قبل مفتی غلام الرحمن اور پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق نے کتاب کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین