• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری پوسٹل سروسز کا سٹیشنری آئٹمز خریداری کی دوبارہ انکوائری کرانے کا حکم

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سیکرٹری پوسٹل سروسز پیر بخش جمالی نے آڈٹ رپورٹ مالی سال 2016/17میں سٹیشنری آئٹمز کی خریداری کے حوالے سے انکوائری دوبارہ کرانے کا حکم دیدیا ہے۔جس کے بعد انکوائری ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل مظفر آباد چوہدری اسلم کو دیدی گئی ہے۔باخبرذرائع کے مطابق سیکرٹری پوسٹل سروسز نےپہلےہونے والی انکوائری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گریڈ اٹھارہ کے افسر محمد سعید کو معطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں پیپرا رولز کو نظر انداز کرکے47لاکھ روپے کی سٹیشنری آئٹمز خریدنے پر اعتراض لگایا گیا تھا اور انکوائری کی سفارش کی گئی تھی جو محمد سعید کو دی گئی تھی۔اس حوالے سے معاملہ سیکرٹری پوسٹل سروسز کے سامنے پیش ہوا تو انکوائری میں کسی کو ذمہ دار قرار نہ دینے پر انہوں نے دوبارہ انکوائری کرانے کی ہدایت جاری کردی ۔پہلےانکوائری افسر کو معطل کرکے نیا افسر تعینات کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین