• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کے ذمہ بجلی بلوں کے بقایا جات بڑھ کر 10کروڑ ہوگئے

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) واسا راولپنڈی کے ذمہ بجلی کے بلوں کی مد میں بقایا جات کی رقم بڑھ کر 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی، واسا حکام بجلی نہ کاٹنے کیلئے آئیسکو حکام سے مہلت مانگ رہے ہیں جبکہ آرڈی اے جس کی واسا ایک ایجنسی ہے مگر اس نے واسا کے مالی بحران پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ذرائع کے مطابق آرڈی اے نے کروڑوں روپے اپنے مختلف اکائونٹس میں رکھے ہوئے ہیں مگر وہ اپنی ایجنسی واسا کی موجودہ مالی بحران میں ادھار کی صورت میں بھی مدد کرنے کو تیار نہیں ۔ آرڈی اے کے اکائونٹس سے ایف بی آر انکم ٹیکس کی مد میں دو مختلف اوقات میں ساڑھے 31کروڑ منتقل کر چکا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ اب بھی آٹھ کروڑ روپے کا معاملہ چل رہا ہے ، موجودہ حالات میں جب واسا شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اس کیلئے اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینا مشکل ہو رہا ہے اور شہری پانی نہ ملنے کی وجہ سے آئے روز سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں
تازہ ترین