• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ ملازمین کی سنی گئی، ا پ گریڈیشن کی منظوری

اسلام آباد( اپنے رپورٹر سے) پاکستان پوسٹ ملازمین کی سالہا سال کی جدوجہد رنگ لے آئی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ا پ گریڈیشن کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن میں ملازمین کے انفرادی اور نوپ یونین کے مختلف عدالتوں میں دائرکیسز اوروزارت پوسٹل سروسز کی سفارشات کے حوالے سے لیٹر میں 47 پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ان میں ڈیلیوری ایجنٹوں کی بھی گیارہ سال بعد سنی گئی جن کو سکیل 6سے سکیل 10دیدیا گیا۔پوسٹل سپرنٹنڈنٹس کوگریڈ16 سے 17 ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس ،ہیڈ اسسٹنٹ مینیجرز،ہائر سلیکشن گریڈاہلکاروں کو سکیل 14سے سکیل 16 ،ہیڈ کلرکس اور لوئرسلیکشن گریڈ عملے کو سکیل 11سے سکیل 14،ٹائم سکیل پوسٹل کلرکس اور سارٹرز کو سکیل 9سے 11،ہیڈ پوسٹ مین،میل اوورسیئر،کیش اوور سیئر،سارٹنگ پوسٹمین کو سکیل 8سے سکیل 10، پوسٹمین کو سکیل 7سے9 ،میل گارڈ 7سے5 ، جونیئرپوسٹ مین ،دیہی پوسٹ مین ،اسسٹنٹ ڈیلیوری ایجنٹ کو سکیل4 سے سکیل8 ، سٹمپ وینڈر،میسن،ہیڈ مالی کوسکیل 3سے سکیل 5 ،رنرز،میل پیون، پورٹرز،ریکارڈ کیپرزکو سکیل 2سے سکیل 3 جبکہ واچ اینڈوارڈ اٹینڈنٹ ، لیبررز،وائر مین اورکلینرزکو سکیل 1سے سکیل 2 دینے کی منظوری دیدی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیٹر میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن پوسٹ اپ گریڈیشن کی منظوری تک ہے تاہم اسکی تاریخ اطلاق مالیاتی معاملہ ہے جو انکے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔نوپ یونین اور تمام ملازمین نے اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ نئی حکومت دیگر ملازمین کی طرح انکو یہ حق یکم جولائی 2016 سے دلائے گی اور اس میں مزید تاخیر نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین