• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج میں جی بی کے لوگ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر

غذر( نمائندہ جنگ )کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی ہندور یاسین میں شہید لالک جان نشان حیدر کے مزار پر حاضری پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں وہ آرمی پبلک سکول ہندور پہنچے جہاں صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا ،مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد ،آرمی پبلک سکول کےبچوں اور عوام نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لالک جان شہید نشان حیدر قوم کا ہیرو ہے انہیں سلام پیش کرنے آیا ہوں ملک کو مضبوط کرنے کے لیے عوام عوامی نمائندے اور پاک فوج اکھٹے ہیں سی پیک کے تحت ملک میں ترقی جاری ہے سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہونگے۔ گلگت بلتستان کے لوگ تعلیم کی اہمیت کو اچھی طرح جانتے ہیں پاک فوج میں گلگت بلتستان کے لوگ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین