• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو اور دس محرم الحرام پر بجلی بلاتعطل فراہم کی جائیگی، آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چیف ایگزیکٹو آفیسر(آئیسکو) باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر امام بارگاہوں اور ذوالجناح کے روٹس پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور تکنیکی خرابی کے باعث کسی بھی غیر متوقع بریک ڈاون سے نمٹنے کیلئے آئیسکو ریجن میں سب ڈویژن کی سطح پر ہنگامی مراکز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے تاکہ ان مقدس ایام میں بجلی کے ہنگامی مسائل سے بخوبی نمٹا جاسکے اور عزاداری میں کوئی خلل نہ ہو۔ باسط زمان نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو ریجن میں سب ڈویژنز کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے امام بارگاہوں ،ذوالجناح اور تعزیہ کے روٹس کا جائزہ لے کر ڈسٹری بیوشن کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل اسلام آباد میں افسران و متعلقہ سٹاف 24 گھنٹے شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔
تازہ ترین