• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس ہسپتال نے بیوہ کے بیٹے کی نوکری کا تقر ر نامہ عدالت میں پیش کردیا

اراولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی کے حکم پرایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد رندھاوا نے بیوہ کے بیٹے کی نوکری کا تقر ر نامہ عدالت عالیہ میں پیش کردیا۔نجمہ بی بی نے رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا شوہر چوکیدار تھا جس کا2014میں انتقال ہوگیا اس کے بعد قانون کے مطابق نہ تو اس کو بقایا جات ملے ہیں نہ ہی اس کے بیٹے کو باپ کی جگہ بھرتی کیا گیا ہے۔جس پر عدالت عالیہ نے ایم اس کو طلب کرلیا تھا۔جو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شفقت منیر ملک کے ہمراہ پیش ہوئے اور بیوہ کے بیٹے کا باپ کی جگہ بھرتی کا تقرر نامہ پیش کردیا۔
تازہ ترین