• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں دو ملزمان کو جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے دو ساتھیوں کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا، خیال زمان، عادل، واحد علی اور فرہاد خان کیخلاف حضرو پولیس نے گزشتہ سال دو نومبر کو بارود برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان خیال زمان کو عرصہ حوالات اور 47ہزار روپے ،عادل کو عرصہ حوالات اور 13ہزار روپے جرمانہ جبکہ شریک ملزمان کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
تازہ ترین