• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسربازنے بنک سے رقم لیکر نکلنے وا لی خاتون کولوٹ لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نوسربازنے خاتون کولوٹ لیا۔تھانہ سٹی کو پرویز بیگم نے بتایا کہ میں حبیب بینک باڑہ مارکیٹ سے رقم نکلوا کر رکشہ میں سوار ہوئی اسی اثناء میں ایک شخص آکر رکشہ میں بیٹھ گیا میں نے اس پراعتراض کیاتورکشہ ڈرائیورنے مجھے کہاکہ خالہ جی کوئی بات نہیں یہ آپ کے بیٹوں کی جگہ ہے آپ پریشان نہ ہوں تھوڑاآگے اترجائے گا اورباتیں شروع کردیں اوریہ کہہ کرجھانسہ دیاکہ میں عمران خان پی ٹی آئی کی طرف سے نمائندہ ہوں اور ہم آج کل بے روزگاروں کو نوکریاں دے رہے ہیں اماں جی آپ کا کوئی بیٹا ہے تو بتائیں میںکام کرادوںگا۔ میں نے اسے کہاکہ میرے بیٹے کوبھی نوکری دلوادو اس نے کہا لیاقت باغ ہمارادفترہے پھر وہ مجھےلیاقت باغ اتار کر ایک پلازہ میں لے گیا اور کہا کہ آپ کے پاس زیور اور رقم اگر ہے تو باہر کسی کے پاس رکھوا دیں ورنہ فارم نہیں ملے گامیرے پاس شاپر کے اندر بیگ میں ڈیڑھ لاکھ روپے ، 20ہزار کا لکھا ہوا چیک ، پینشن بک ، چیک بکس اور شناختی کارڈ تھے جواس نے مجھ سے لے کرمرحبا سپئیر پارٹس مکینک کی دکان پر رکھوا دیا ۔ شناختی کارڈ مجھ سے لے لیا اور کہا کہ اس کی فوٹوکاپیاں کروانی ہیں وہ مجھے ایک دکان پر لے گیا مجھے وہاں بٹھاکرخود آریہ محلہ لیاقت باغ چوک کراس کر کے نظروں سے اوجھل ہو گیا کافی دیر انتظار کے بعد میں واپس دکان میں گئی تو دکان والوں نے کہا کہ وہ آدمی ان سے شاپر لے کر چلا گیا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے ایس پی راول کے حکم پرمقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین