• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، پہلی خاتون وکیل جج کا عہدہ سنبھالنے کیلئے کوشاں

سعودی عرب کی پہلی سند یافتہ خاتون وکیل جج کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کوشاں ہیں۔

صوبہ القصیم سے تعلق رکھنے والی 38سالہ سعودی خاتون جمیلہ فہد الاطرم کو حال ہی میں وکالت کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرکے مملکت کی پہلی باضابطہ خاتون وکیل بن گئی ہے۔

جمیلہ نے 2013 ء میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی، تاہم اس سال حکومت کی جانب سے خواتین وکیلوں کو کام کرنے کا اجازت ملنے پر انہیں رواں سال وکالت کرنے کا باضابطہ لائسنس ملنے کے بعد وہ عملی میدان میں اتر آئی ہیں۔

ان کی خواہش ہے کہ وہ ویژن 2030 ء کی موجودگی میں جج کے منصب پر فائز ہوکر عدل وانصاف کے لیے کام کر سکیں۔

تازہ ترین