• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کے صدر نکولس مَدورو نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالات کا جائزہ لے کر ہی میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کروں گا ۔

صدر وینزویلا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانا چاہتاہوں، لیکن مجھے سیکیورٹی کا خیال بھی رکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا جائزہ لے کر ہی میں فیصلہ کروں گا کہ اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک جاؤں یا نہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر پر پچھلے دنوں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 7فوجی زخمی ہوئے تھے،اس کیس میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں کئی فوجی افسران شامل ہیں۔

تازہ ترین