• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی سے ایک اور بچہ فوت

سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگرامراض کی وجہ سے مزید ایک بچہ انتقال کر گیا، جس کے بعد رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد30ہو گئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگرامراض کی وجہ سے مزید ایک نومولود بچہ انتقال کر گیا۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق میمن کے مطابق رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 30ہو گئی ہے، جبکہ رواں سال انتقال کرنے والےبچوں کی تعداد456ہو گئی۔

تازہ ترین