• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی لوہے کی راڈ پر دو انگلیوں سے لٹک کرکرتب بازی


دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کارنامے انجام دیکر نہ صرف شہرت حاصل کرلیتے ہیں بلکہ منفرد کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ماہر کرتب بازکو ہی دیکھ لیں جو لوہے کی راڈ پر انگلیوں سے لٹک کر کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

آرمینیا سے تعلق رکھنے والے کرتب بازی کے شوقین نوجوان نے دو درختوں کے بیچ ایک لوہے کی راڈ نصب کی اور پھر اس راڈ پر اپنے ہاتھ کی دو انگلیوں سے لٹک کر نہ صرف لفٹنگ کا شاندار مظاہر کیا بلکہ راڈ پر قلابازی کھانے کا شوق بھی پورا کیا۔

کرتب بازی کے اس منفرد انداز نے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ اپنی مہارت پر خوب داد سمیٹی۔

تازہ ترین