• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پنجاب میں احتساب کا عمل تیز کیا جائے گا‘‘

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہناہے کہ صوبے میں احتساب کا عمل تیز کیا جائے گا، لینڈ مافیا کے خلاف اقدامات ہوں گے اور اینٹی کرپشن پنجاب سورس رپورٹ پر ایکشن لے کر تحقیقات کرے گا۔

اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر قانون پنجاب کاکہنا تھا کہ پنجاب کی اینٹی کرپشن عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی فہرست منگوا کر پیش کی جائے تاکہ اسکا جائزہ لیکر اہم اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

راجہ بشارت کاکہناتھا کہ چیف جسٹس کے سوموٹو نوٹس لینے سےمعاملات بہتر ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ از خود نوٹس لینے سے 98فیصد میڈیا رپورٹس درست ثابت ہوئیں۔

اجلاس میں پنجاب کے اندر احتساب کا عمل بہتر بنانے کے لئے صوبائی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن مظہر نیاز رانا کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے، جبکہ کمیٹی میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ سمیت 11 افراد شامل ہوں گے،

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بننے سے احتساب کا عمل تیز ہوگا۔

تازہ ترین