• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برگر کانام سنتے ہی اکثر افراد کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور اگر یہ مفت مل جائے تو پھر کیا ہی کہنے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے ٹاؤن میں قائم ایک ریسٹورنٹ نے خوش خوارک افراد کو 50پونڈ وزنی دیوہیکل چیززبرگرمفت کھانے کی دعوت دی ہے جسے تقریباََ پانچ افراد کو تین گھنٹے میں ختم کرنا ہوگا اورنہ کھانے کی صورت میں202.95ڈالربِل دینا پڑے گاجبکہ برگر ختم کرنے والوں کو ایک ہزار ڈالر انعام دیا جائیگا۔

اس دیوہیکل چیز برگر کو 25پونڈ گوشت، پانچ پونڈ چیز،بیس پونڈ برگر کی ڈوھ، سلاد کے پتوں،پیاز ٹماٹر اور مختلف ساس سے تیار کیا گیا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ چیلنج 13سال سے جاری ہے جس میں درجنوں افراد حصہ لے چکے ہیں لیکن اب تک کوئی بھی مونسٹر برگر چیلنج جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین