ترکی میں میڈیکل سائنس کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون کے پیٹ سے 66سال بعد دو ،دو انچ کی 2سوئیاں نکال لی گئیں۔
68سال کی خاتون پیٹ میں درد کی وجہ سے اسپتال گئیں اور جب ایکسرے کیا گیا تو اس میں معدے میں دو سوئیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
میڈیکل ہسٹری لینے پر پتا چلا کہ دو سال کی عمر میں خاتون نے تین سوئیاں کھا لی تھیں جن میں سے ایک اس وقت ڈاکٹر نے نکال دی تھی لیکن 2سوئیاں 66سال تک پیٹ میں ہی رہیں۔