• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزا معطلی، نیب کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو( نیب ) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کےنوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کا فیصلہ دیا ہے ۔

چیئرمین نیب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ میں سزا معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، سینئر افسران نے شرکت کی۔

نیب حکام کے مطابق اپیل ہائیکورٹ کی مصدقہ نقل آنے کے بعد دائر کی جائے گی ۔

تازہ ترین