• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوگئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


سعودی عرب کے دورے پر وزیراعظم عمران خان کل مدینہ منورہ پہنچے تھےجہاں انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی تھی ۔

سعودی فرمانرواںشاہ سلمان اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ،وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،فواد چوہدری اور عبدالرزاق دائود بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم کو سعودی فرمانروا کے محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا تعارف سعودی وفد سے بھی کرایا گیا ۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران عمران خان نے آج عمرہ ادا کیا ،ان کے لئے خانہ کعبہ کا خصوصی دروازہ کھولا گیا۔

تازہ ترین