• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف، مریم اور صفدر اڈیالہ جیل سے رہا

سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں قید نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو رہائی کے بعد سخت سیکیورٹی میں ائر پورٹ لے جایا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وہ خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے ۔

تھوڑی ڈیر قبل سابق وزیراعظم نوازشریف ، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے انتظامات مکمل ہوگئے تھے ۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت مرکزی قیادت نواز شریف کو لینے کے لئے جیل پہنچ گئی ہے ۔

جیل حکام کو نواز شریف ، مریم اور کیپٹن صفدر کی رہائی کی روبکار موصل ہوچکی ہے ،جو ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کی۔

اڈیالہ جیل میں شہباز شریف کی اپنے بڑے بھائی سے ملاقات سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دفتر میں ہوئی ہے ، نوازشریف نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ میں بے گناہ ہوں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مطمئن تھا، اللہ حق اورانصاف کا ساتھ دیتا ہے۔

تازہ ترین