گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ میرٹ اور احتساب موجودہ حکومت کا طرہ امتیازہے،وزیر اعظم سے لےکر رکن اسمبلی تک ہرایک جوابدہ ہو گا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں سی پی این ای کے عہدے داروں سے گفتگو کر تے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح میڈیا میں بھی خالصتاً میرٹ کو ترجیح دیں گے اور اشتہارات کو بطور ٹول استعمال کرنے کی بجائے خالصتاً اہلیت کی بنیادپر دیں گے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ جمہوریت کا تسلسل اور سیاسی استحکام میڈیا ہی کی مرہون منت ہے۔