• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8وکٹ سے مات دیدی

ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8وکٹ سے مات دے کر اپنے  گروپ اے کے دونوں میچز جیت لے ۔ بھونیشور کمار بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ رہے۔

دبئی کھیلے جارہے ایونٹ کے پانچویں میچ میں بھارت نے ٹاس ہار کر بھی پاکستان کی ایک نہ چلنے دی ،پہلے انہیں کم اسکور 162 پر ڈھیر کیا پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ہدف بھی 29ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ٹیم کی جانب سے بھارتی کپتان روہت شرما 52 اور شیکھر دھون 46رنز اسکور کرکے نمایاں رہے تاہم پاکستانی بولرز کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 163رنز ہدف کا دیا تھا ،بھارتی بولرز کے سامنے گرین شرٹس ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 43اعشاریہ 1 اوورز میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم گرین شرٹس کی جانب سے بابر اعظم 47رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان ٹیم کے دیگر آئوٹ ہونے والے بیٹسمین شعیب ملک 43، فہیم اشرف 21، کپتان سرفراز 6، شاداب خان 8 اور آصف علی 9، امام الحق 2، فخر زمان صفر اور حسن علی ایک رن بنا سکے تاہم بھارتی بولرز کی جانب سے کیدھر جادیو ، بھونیشور کمار نے 3،3، جسپرت بمراہ 2 اور کلدیپ یادو نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بھارتی آل رائونڈر ہردیک پانڈیا گیند کراتے ہوئے گر کر کمر کی انجری کا شکار ہوئے جنہیں بھارتی ٹیم کے فزیو معائنہ کرنے کے بعد اسٹریچر پر گرائونڈ سے باہر لے گئے۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں کل پہلے مرحلہ بنگلا دیش اور افغانستان کے میچ سے اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا جس کے بعد 21ستمبر سے سپر فور مرحلے کی شروعات ہوگی۔

تازہ ترین